the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
شولاپور ۔11 جنوری (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے ایک ایسا ریمارک کیا ہے جس پر کانگریس میں کئی قائدین کی پیشانیوں پر بل پڑسکتے ہیں۔ شنڈے نے آج کہا کہ این سی پی سربراہ شردپوار کو وزیراعظم کی گدی پر دیکھ کر انھیں خوشی ہوگی۔ مراٹھا کے طاقتور لیڈر کو انھوں نے اپنا سیاسی گرو قرار دیا۔ شنڈے نے مراٹھی روزناموں کے ایڈیٹرس کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ’’اگر پوار وزیراعظم بن جائیں تو مجھے بے حد خوشی ہوگی ، وہ میرے سیاسی گرو ہیں۔ میں ان ہی کی بدولت سیاست میں داخل ہوا‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے اور وہ 1992 ء سے کوشش کررہے ہیں۔ شنڈے کا یہ ریمارک ایسے وقت سامنے آیا جب کہ کانگریس کا اہم ترین سیشن 17 جنوری کو منعقد ہونے والا ہے جس میں پارٹی کے



نائب صدر راہول گاندھی کو وزارت عظمیٰ کے لئے کانگریس کی جانب سے امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے کی قیاس آرائیاں گرم ہیں۔ شنڈے نے کہا کہ اس بارے میں دورائے کی کوئی وجہ نہیں ہے ، یہ بات انھوں نے پہلے بھی کئی مرتبہ کہی ہے حتی کہ قومی پلیٹ فارم پر بھی کہہ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوار نے 1992 ء سے وزیراعظم بننے کی کوشش شروع کی تھی لیکن وہ دہلی کی سیاست کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ پوار نے 1999 ء میں سونیاگاندھی کے غیرملکی ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کانگریس سے علحدگی اختیار کی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) قائم کی۔ پوار نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 2014 ء کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور اس کے بجائے راجیہ سبھا کی نشست کے ذریعہ پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.